Posts

Showing posts from May, 2017

Atif Aslam Release New Song "Hoor" pakistan

Image
6, 2017 ممبئی : پاکستان کے معروف گلوکارعاطف اسلم کا گایا ہوا ایک اور گانا وائرل ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی گلوکارعاطف اسلم نے نئی آنے والی بھارتی فلم ’سوئٹی ویڈز این آر آئی‘میں اپنی آوازمیں ایک اور گانا ریکارڈ کرادیا جو محض 24 گھنٹوں میں ہی ہٹ ہوچکا ہے اوربھارت میں بے انتہا پسند کیا جارہا ہے۔ پالک منچل کا لکھا گیا عاطف اسلم کا گانا مسافر گزشتہ روز ریلیزکیا گیا جب کہ گانے کوایک ہی دن میں سوشل میڈیا پر10 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ گلوکارعاطف اسلم نے عرفان خان اورصباقمر کی بالی ووڈ فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ کے لیے گیت ’’حور‘‘ ریکارڈ کرایا ہے۔

Misbah ul Haq

Image
مصباح الحق ریٹائر ہوگئے۔پاکستان کی کرکٹ کا ایک باب بند ہوگیا۔ مصباح الحق کےبارے میں جتنا لکھا جائے،کم ہوگا۔پاکستان کی تاریخ کے کامیاب کپتان اور پاکستان کےمعمر ترین کپتان ہونے کا ریکارڈ رکھنےوالے مصباح نے اپنے مختصر مگراثرانگیز کیرئیرمیں جتنی کامیابیاں سمیٹی،بلاشبہ ان کا شمار ڈان بریڈمین، سچن ٹنڈولکر اور ویون رچرڈ جیسے کھلاڑیوں میں کرنا چاہئے۔ مصباح الحق کےبارے میں بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ انھوں نے کرکٹ کا آغاز کافی دیرسے کیا۔ تقریبا 25 برس کی عمر میں مصباح نے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنا شروع کی۔ اس سے قبل وہ ایم بی اے کی ڈگری حاصل کرچکے تھے۔ اچھی تعلیم نے مصباح کی شخصیت کو نکھاردیا۔ جب وہ اچھی نوکری کا خواب دیکھ رہے تو ان دنوں انھوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنا شروع کردی۔ انتھک محنت کے بعد صرف دوسال کی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے ہی ان کا پاکستان کرکٹ ٹیم سے بلاواآگیا۔ مصباح نے 2001 میں ٹیسٹ ڈیبو کیا اور پھر 2002 میں ان کا ون ڈے ڈیبو ہوا۔ کیرئیر کے ابتدائی دورمیں مصباح ٹیم سے ان آوٹ ہوتے رہے مگر انھوں نے ہمت نہ ہاری۔ اس وقت ٹیم میں انضمام الحق کا طوطی بولتا تھا۔ ان کا ساتھ دی